جلاؤ گھیراؤ کے 4 مقدمات میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور(رم نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی جلاؤ گھیراؤ کے چار مقدمات میں عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے 19 ستمبر تک بڑھا دیا ہے۔جج ارشد جاوید کی عدالت میں سماعت کے دوران اعظم سواتی خود پیش ہوئے۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستیں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد اعظم سواتی کی عبوری ضمانت کی مدت میں توسیع کی منظوری دے دی۔