لاہور (رم نیوز)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ باقی نہیں ہے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحریک انصاف کے خلاف سزائیں دی جا رہی ہیں، جن افراد کو سزائیں ملی ہیں وہ انہیں ذاتی طور پر جانتے ہیں اور عدالتوں میں انہیں انصاف ملے گا۔
اسد عمر نے واضح کیا کہ تحریک انصاف تشدد کی سیاست نہیں کرتی بلکہ مسائل کا حل سیاسی طریقے سے چاہتی ہے۔انہوں نے موجودہ حالات میں پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سخت سزائیں دی جا رہی ہیں۔