لاہور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق، حماد اظہر نے یہ فیصلہ قریبی رفقاء سے مشاورت کے بعد کیا۔ وہ جلد عدالت میں پٹیشن دائر کریں گے جس میں گرفتاری سے قبل حفاظتی ضمانت کی درخواست کی جائے گی۔
درخواست میں حماد اظہر نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے اور تین بہنوں کے واحد بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے والد کے انتقال کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہشمند ہیں، لیکن ان کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے ہیں جن کا کوئی قانونی جواز نہیں