دوحہ (رم نیوز)دوحہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے ہیں۔ امریکہ نے مذاکرات ناکام ہونے پر اپنی ٹیم واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹامی پگٹ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مذاکرات کے دوران حماس کا رویہ غیر تعمیری رہا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے عام لوگ حماس کی بربریت کا شکار ہیں، اور امریکہ متاثرین تک امداد پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل حماس نے قطر اور امریکہ کی جانب سے پیش کردہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مثبت ردعمل دیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے شرائط منظور کرلی ہیں۔