سوات (رم نیوز)بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ہلاک دہشت گردوں میں اجمل شامل ہے، جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر تھی، جبکہ دیگر کی شناخت رحیم اللہ رحمانی (افغان باشندہ) اور متین اللہ (شانگلہ) کے طور پر ہوئی ہے۔