پی ٹی آئی رہنماؤں کو بے بنیاد سزائیں دی جا رہی ہیں: عمر ایوب

ہری پور (رم نیوز)قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر بے بنیاد سزائیں دی جا رہی ہیں۔ہری پور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں قانون اور انصاف کا فقدان ہے اور ان کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احمد خان بھچر، ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو غلط مقدمات میں سزا دی گئی ہے۔

عمر ایوب نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور سابق وزیر اعظم کو ان کے حقوق اور سہولیات نہیں دی جا رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی پر بھی بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، حالانکہ وہ 9 مئی کو اپنی اہلیہ کے علاج کے لیے کراچی میں تھے۔ عمر ایوب نے دعا کی کہ جلد پاکستان میں امن قائم ہو اور ملک ترقی کرے۔