5 اگست کے احتجاج میں شدت آئے گی، سزائیں دینے والوں کو سوچنا ہوگا: شیخ وقاص اکرم

اسلام آباد (رم نیوز)پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ سزائیں دینے والوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ اس سے 5 اگست کو احتجاج میں شدت آئے گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے پارٹی میں اتحاد کی ہدایت دی ہے اور جو بھی تقسیم پیدا کرے گا، اسے پارٹی سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم کی باتیں تحریک کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

شیخ وقاص نے نومئی کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت رہنماؤں کو بری کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ آج سے ریلیاں اور جلسے شروع ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ جیل میں زیادتی ہو رہی ہے، انہیں کتابیں نہیں دی جاتیں اور ملاقاتوں سے روک دیا گیا ہے، مگر وہ ظلم کے سامنے مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ عمران خان کے بیٹوں کی پاکستان آمد کی کوئی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوئی۔