اسلام آباد(رم نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں اسٹیل انڈسٹری، گرین ٹیکسونومی، شپ بریکنگ، ہنرمندی، کم لاگت رہائش، اور ٹیلی کام فیسوں سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری ہوئی۔
اجلاس میں پاکستان سکل امپیکٹ بانڈ کے لیے 1 ارب روپے کی گارنٹی، کم آمدنی والوں کے لیے ہاؤسنگ اسکیم، اور ریڈیو بیسڈ سروسز کی فیسوں میں رد و بدل کی منظوری دی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں گھی اور تیل کی قیمتوں میں کمی نہ آنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔