کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 140,149 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
مارکیٹ کے ابتدائی اوقات میں ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور خریداری دیکھی گئی، جس نے انڈیکس کو ایک بار پھر 140,000 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے اوپر پہنچا دیا۔ یہ سطح ملکی اسٹاک مارکیٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا تھا، جب انڈیکس 514 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 139,207 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔