کراچی: سی ٹی ڈی سے مقابلہ، چینی شہریوں پر حملے میں ملوث 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی (رم نیوز)منگھو پیر میں سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق دہشت گرد چینی شہریوں پر حملے سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور کچھ عرصہ قبل افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل تھا۔

کارروائی میں کلاشنکوف، پستول، دستی بم، خودکش جیکٹس اور ٹارگٹ لسٹ پر مبنی ڈائری برآمد ہوئی۔ شناخت شدہ دہشت گردوں میں زعفران اور قدرت اللہ شامل ہیں، جب کہ زعفران کے سر کی قیمت دو کروڑ روپے مقرر تھی۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔