ملک بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

اسلام آباد(رم نیوز)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے جمعرات تک موسلادھار بارشیں متوقع ہیں۔ بلوچستان میں 31 جولائی تک بارش کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سندھ میں بدھ اور جمعرات کو بارش ہو سکتی ہے۔

شدید بارشوں سے سیلاب، ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔