نئی دہلی (رم نیوز)پی چدمبرم نے پہلگام حملے میں پاکستان کی ملوثیت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور بھارتی ہیں۔پی چدمبرم نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا حکومت کے پاس حملہ آوروں کے پاکستانی ہونے کا کوئی ٹھوس ثبوت ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے بغیر تحقیق کے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔
ان کے بیان پر بھارتی پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ ہوا، جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان نے سخت ردعمل دیا اور مودی حکومت کے موقف کی حمایت کی۔ادھر، پاکستان نے پہلگام حملے کی سخت مذمت کی تھی اور بھارت سے شفاف، غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، لیکن بھارتی حکومت نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا۔پہلگام کے سیاحتی مقام پر اس حملے میں 26 شہری جان سے گئے تھے۔