مقبوضہ بیت المقدس(رم نیوز)اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران اسرائیل کو دھمکیاں دیتا رہا تو اسرائیل کی فضائیہ تہران تک پہنچ کر ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو نشانہ بنائے گی۔کاٹز کا یہ بیان 12 روزہ ایران-اسرائیل تنازع کے دوران آیا ہے، جو اسرائیل کے حملوں اور ایران کے جوابی اقدامات کے بعد شروع ہوا تھا۔