پشاور(رم نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کے خلاف اثاثے ظاہر نہ کرنے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی کارروائی روکنے کا حکم دے دیا۔
عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اثاثوں کی تفصیلات مقررہ وقت پر جمع ہوئیں، اس کے باوجود نوٹس ہوا۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا اور کیس کی مزید سماعت آئندہ تاریخ تک ملتوی کر دی۔