اسلام آباد(رم نیوز)ترک وزیر خارجہ خاقان فدان نے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، اس میں غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیلی حملوں، بھوک، جبری نقل مکانی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس ظاہر کیا اور فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے عالمی کوششوں پر زور دیا۔
رہنماؤں نے فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں دو ریاستی حل سے متعلق ہونے والی کانفرنس سے مثبت پیش رفت کی امید بھی ظاہر کی۔