راولپنڈی(رم نیوز)پیرودھائی کے چھتی قبرستان میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون سدرہ کی قبر عدالتی حکم پر کھولی گئی۔ کارروائی سخت پولیس سکیورٹی میں مکمل کی گئی۔قبر کشائی کے دوران میڈیکل ٹیم، عدالتی مجسٹریٹ اور ٹی ایم اے عملہ موجود رہا، جبکہ دو گرفتار ملزمان اور قبرستان کمیٹی کے ذمہ داران کو بھی نشاندہی کے لیے لایا گیا۔
پولیس کے مطابق سدرہ کو گھر سے فرار ہونے پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا اور رات کی تاریکی میں دفنا کر قبر کا نشان مٹا دیا گیا تھا۔قبر کشائی کا مقصد پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی وجوہات کا تعین ہے، جس کی رپورٹ جلد عدالت میں پیش کی جائے گی۔