کراچی(رم نیوز)شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے لگیں، جن کی رفتار 36 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع ابر آلود ہوگا اور ہلکی بوندا باندی کا بتایاجارہا ہے۔مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں، جبکہ منگل کو بھی تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27.5 اور زیادہ سے زیادہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ نمی کا تناسب 60 سے 80 فیصد تک جا سکتا ہے، جس کے باعث گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔