نیویارک(رم نیوز)اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے "تباہ کن" قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل ناگزیر ہو چکا ہے۔
وہ اقوامِ متحدہ میں فلسطین کے دو ریاستی حل کے موضوع پر جاری تین روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ گوتریس نے کہا کہ "غزہ کی تباہی ناقابلِ برداشت ہو چکی ہے، اور اس کے خاتمے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔سیکرٹری جنرل نے کانفرنس کو بروقت اور فیصلہ کن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی کوشش قبضے کے خاتمے اور دو ریاستی حل کی جانب ایک "ناقابلِ واپسی پیش رفت" کا سبب بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عمل ایک قابلِ عمل اور پائیدار دو ریاستی حل کی طرف بڑھنے میں عالمی برادری کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے