راولپنڈی (رم نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہوگی، جہاں کیس کی کارروائی سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق، سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کو بھی پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
کیس میں فریقین کے وکلاء بھی عدالت میں موجود ہوں گے، جہاں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قانونی ٹیم کی نمائندگی ارشد تبریز اور قوسین مفتی کریں گے، جبکہ پراسیکیوشن ٹیم کی قیادت ذوالفقار نقوی کریں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت وکلاءِ صفائی کی عدم موجودگی کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی تھی۔