باجوڑ (رم نیوز) ضلعی انتظامیہ باجوڑ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تحصیل لوئی ماموند کے متعدد علاقوں میں نقل و حرکت پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 29 جولائی سے 31 جولائی تک ہوگا، جس دوران روزانہ صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک نقل و حرکت محدود رہے گی۔
پابندی جن علاقوں میں نافذ کی گئی ہے ان میں ترخو، بادسیاہ، گاٹ، اگرہ، کرچئی، داڑگئی، کلاں، نختر، گیلئی، لغری، زاگئی، امانتہ، ڈمبرئی، کٹ کوٹ اور زری شامل ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور مکمل تعاون کریں، تاکہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔