واشنگٹن (رم نیوز)امریکہ کے دو مختلف شہروں میں فائرنگ کے واقعات پیش آئے جن میں 9 افراد جان بحق ہو گئے۔نیواڈا میں ایک کلب کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوئے، جبکہ نیویارک کے مڈٹاؤن مین ہیٹن علاقے میں ایک مسلح شخص نے پولیس افسر دیدار الاسلام سمیت 6 افراد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار لی۔
فائرنگ میں ہلاک ہونے والے پولیس افسر کا تعلق بنگلہ دیش سے تھا جبکہ 27 سالہ حملہ آور لاس ویگاس کا رہائشی تھا۔امریکی حکام نے دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عوام سے حفاظتی احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے۔