5 اگست کا احتجاج بانی پی ٹی آئی کی کال پر، سلمان اکرم راجہ کا اعلان

اسلام آباد (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاج عوام سے بانی پی ٹی آئی کی کال پر کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آرٹیکل 15، 17 اور 19 کے تحت پُرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی گئی، ممبران کو نااہل کیا جا رہا ہے اور کیسز میں جلد بازی سے نااہلی کے فیصلے کیے جا رہے ہیں، جبکہ پارٹی کارکنوں کو گرفتار کر کے جیلوں میں ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ جھوٹے مقدمات کے باوجود احتجاج آئین و قانون کے مطابق جاری رکھا جائے گا۔