اسلام آباد (رم نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت کے سامنے سرنڈر کیا، جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے گئے۔
کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کی، جہاں علی امین گنڈاپور اپنے وکیل راجہ ظہور الحسن کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت میں پیشی کے بعد انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ضمانتی کو جاری کیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیاگیا۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں شراب اور اسلحہ رکھنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے، جس کی کارروائی جاری ہے۔