ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیرِ آب، رین ایمرجنسی نافذ

لاہور (رم نیوز)ملک کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں نے جاری طوفانی صورت اختیار کر لی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، سوات، ایبٹ آباد، مظفرآباد، ہری پور اور کالا باغ میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے اور زندگی مفلوج ہو گئی۔راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جہاں سید پور میں 90 ملی میٹر، شمس آباد 80، کٹاریاں 78، پیر ودھائی 52 اور پی ایم ڈی کے علاقے میں 55 ملی میٹر بارش ہوئی۔ واسا نے بارش کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی۔

بارشوں کے باعث پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ ایبٹ آباد کے علاقے درویش آباد میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں۔