لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 18 ہلاک، 50 لاپتہ

طرابلس (رم نیوز)مشرقی لیبیا کے طبرق کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 18 افراد ہلاک اور 50 سے زائد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے بین الاقوامی مہاجرت نے تصدیق کی اور کہاکہ اب تک 10 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اوردیگر کی تلاش جاری ہے۔

طبرق مصر کی سرحد کے قریب واقع ہے اور یہ ان راستوں میں سے ایک ہے جہاں سے مہاجرین یورپ کی جانب سفر کرتے ہیں۔ IOM نے اس سانحے کو انسانی اسمگلنگ اور مہاجرین کے خطرناک سفر کی تلخ حقیقت قرار دیا ہے۔لیبیا 2011 کے بعد خانہ جنگی اور بدامنی کا شکار ہے، جس کی وجہ سے ملک انسانی اسمگلنگ کا گڑھ بن چکا ہے۔