لاہور (رم نیوز)محکمہ ماحولیات اور پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے لاہور میں دھواں چھوڑنے والی بسوں اور ٹرکوں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے ان گاڑیوں کی نگرانی کی جائے گی۔
وہ گاڑیاں جن کے پاس ویکس سرٹیفکیٹ نہ ہوگا، انہیں پہلے نوٹس پر وارننگ دی جائے گی، دوسرے نوٹس پر جرمانہ اور تیسری بار خلاف ورزی پر ڈبل جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ساتھ ہی دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے روٹ پرمٹس بھی منسوخ کیے جائیں گے۔اس سلسلے میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور محکمہ ماحولیات نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے کہا کہ بسوں، ٹرکوں اور دیگر کمرشل گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔