بھارت کا جنگی جنون ،28 اور 29 کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات ، خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خدشہ

ممبئی (رم نیوز)بھارت نے 28 اور 29 جولائی کو ’پریلے میزائل‘ کے تجربات کیے ہیں، جو اڑیسہ کے ساحل پر واقع ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام جزیرے پر انجام دیے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تجربات سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق، بھارت کی جانب سے یہ میزائل تجربات ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافے اور ممکنہ جنگ کی راہ ہموار کرنے کی سازش ہو سکتے ہیں۔ پاکستان نے بھارتی دھمکیوں اور جنگی جنونیت کا جواب اپنے جدید ’نصر حتف-9‘ میزائل سے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ’نصر‘ میزائل بھارتی سازشوں کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور یہ جوہری وار ہیڈ لے جانے کی قابلیت بھی رکھتا ہے۔خطے میں بڑھتی ہوئی عسکری کشیدگی کے پیش نظر، تجزیہ کاروں نے سفارتی کوششوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ امن قائم رکھا جا سکے۔