ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے۔اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال، حالیہ بارشوں اور بین الاقوامی معاملات سمیت اہم امور پر غور کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کو امریکہ کے ساتھ ٹیرف اور دیگر تجارتی امور پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں سے متعلق رپورٹ بھی اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ ملک کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) پالیسی کی منظوری دے گی، جب کہ متعدد دیگر اہم ایجنڈا نکات پر بھی فیصلے متوقع ہیں۔