خیبرپختونخوا: سینیٹ ضمنی انتخاب کی پولنگ تاخیر کا شکار، وزیراعلیٰ و اپوزیشن لیڈر کی ملاقات بے نتیجہ

پشاور (رم نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کی پولنگ دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوئی۔ پولنگ صبح 9 بجے ہونی تھی۔ پہلا ووٹ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے ڈالا۔نشست ثانیہ نشتر کے استعفے سے خالی ہوئی تھی، جہاں اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے مہتاب ظفر، پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ مشعال یوسفزئی اور آزاد امیدوار صائمہ خالد کے درمیان ہے۔

پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ موبائل فون پولنگ اسٹیشن میں لانے پر پابندی ہے۔انتخاب سے قبل وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباداللہ کے درمیان ملاقات بے نتیجہ رہی۔ اپوزیشن نے مسلم لیگ (ن) کی ثوبیہ شاہد کی جگہ مہتاب ظفر کو امیدوار نامزد کیا، جس سے مقابلہ مزید سخت ہو گیا ہے۔