لاہور(رم نیوز)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے سزا پانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر کا عہدہ خالی کر دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 9 مئی 2023 کے مقدمے میں سزا سنائے جانے کے بعد پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خود بخود خالی ہو چکا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اب تک اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داریاں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر انجام دے رہے ہیں۔حزب اختلاف کو آئندہ اجلاس میں نیا اپوزیشن لیڈر منتخب کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ملک احمد بھچر اور دیگر ملزمان کو 10-10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔