لاہور(رم نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے دیانت داری اور اصول پسندی کی ایک منفرد مثال قائم کر دی۔ انہوں نے اپنی پنشن بند کروانے کے لیے خود درخواست دے کر سرکاری قواعد کی پاسداری کی۔
حکومتِ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین بیک وقت تنخواہ اور پنشن لینے کے اہل نہیں ہیں۔ اس پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی نے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے رجسٹرار سے رابطہ کیا، جس کے بعد ان کی پنشن بند کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی دسمبر 2024 میں بی زیڈ یو ملتان سے بطور پروفیسر ریٹائر ہوئے تھے۔ وہ اپنی مرضی سے پنشن بند کروانے والے پاکستان کے پہلے سرکاری وائس چانسلر بن گئے ہیں۔