پشاور(رم نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کے بیانات کو توڑ مروڑ کر پاکستان کو فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کلبھوشن یادیو کے پاکستان میں بھارتی جرائم کے واضح ثبوتوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شواہد بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کرانے سے روکیں گے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بھارت کی دہشت گردی کے ٹھوس ثبوت فیٹف حکام کو فراہم کیے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج سے شکست کے بعد بھارت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے اور دہشت گردی میں اضافے کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔