اعظم سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے، 5 کروڑ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت:عدالتی حکم

پشاور (رم نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تحریری فیصلے میں انہیں 5 کروڑ روپے کے ضمانتی مچلکے رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ اعظم سواتی کو نیب کی جانب سے طلبی پر ہر صورت پیش ہونا ہوگا۔ادھر، اسلام آباد میں درج ایک مقدمے میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے اعظم سواتی نے راہداری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں مگر گرفتاری کا خطرہ ہے، اس لیے حفاظتی ضمانت دی جائے۔