پشاور (رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے موجودہ سیاسی حالات کو ملک کی تاریخ کا بدترین دور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پارٹی سے ان کے حق میں آئے منتخب حلقے غیر قانونی طور پر چھین لیے گئے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور ہائی کورٹ نے این اے-1 چترال میں ضمنی انتخابات روک دیے ہیں. انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی 5 اگست کو پُرامن احتجاج کرے گی تاکہ اپنے جائز حقوق کا دفاع کر سکے۔انہوں نے ملک و قوم کے ساتھ یکجہتی کا بھی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیری عوام کے ساتھ ان کا موقف یکساں ہے۔