اسلام آباد(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق پرامن جوہری توانائی کا حق حاصل ہے، پاکستان اس مؤقف کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے 13 معاہدوں اور 10 ارب ڈالر کی تجارت کے ہدف کا اعلان کیا۔
شہباز شریف نے اسرائیلی جارحیت اور غزہ میں مظالم کی مذمت کرتے ہوئے مسلم دنیا کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کی حمایت دہراتے ہوئے ایران کا شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر نے پاک-ایران تعلقات کو مضبوط بنانے اور سرحدی، تجارتی و سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا اور وزیراعظم کو دورہ ایران کی دعوت دی۔