لاڈرہل(رم نیوز)پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، جس میں صاحبزادہ فرحان 74 اور صائم ایوب 66 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 176 رنز تک محدود رہی۔
پاکستانی بولرز خصوصاً اسپنرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور اہم وکٹیں حاصل کیں۔ حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔صاحبزادہ فرحان کو میچ کا بہترین کھلاڑی اور محمد نواز کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کو جیت پر مبارکباد دی اور آئندہ میچز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اب پاکستان کی ٹیم تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے لیے ٹرینیڈاڈ روانہ ہو گی۔