مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 6 سال مکمل، یومِ استحصال منایا جا رہا ہے

اسلام آباد (رم نیوز)مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کو 6 سال مکمل، ملک بھر میں یومِ استحصال منایا جا رہا ہے۔اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی، جس میں سرکاری حکام اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔ ملک بھر میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔

5 اگست 2019 کو بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کر کے کشمیر کی خودمختاری سلب کر لی تھی۔ رپورٹ کے مطابق، اب تک ہزاروں کشمیری گرفتار اور سینکڑوں املاک تباہ کی جا چکی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔