راولپنڈی (رم نیوز)یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہان نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حق میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، نیول چیف اور ایئر چیف نے کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کی ہے۔ پاک فوج نے بھارت کے غیر قانونی قبضے اور جابرانہ اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے اقدامات خطے میں عدم استحکام بڑھا رہے ہیں۔
پاک فوج کے سربراہان کا یوم استحصال پر کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار
