راولپنڈی(رم نیوز)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکی میں اعلیٰ عسکری اعزاز 'لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز' سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امیرِ بحریہ کو ترک نیول ہیڈکوارٹرز پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ اور گولچک نیول بیس کا دورہ کیا اور ترک آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ترک رہنما مصطفٰی کمال اتاترک کے مزار پر پھول چڑھائے۔دورہ ترکی سے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعلقات کو فروغ ملے گا۔