اسلام آباد (رم نیوز)قومی اسمبلی نے یومِ استحصالِ کشمیر پر متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کو جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
قرارداد میں بھارتی مظالم، آبادیاتی تبدیلیوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے متعلق بیانات کی مذمت کی گئی۔ ایوان نے اقوامِ متحدہ سے مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا۔