اسلام آباد (رم نیوز)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عدم پیشی پر نااہلی ریفرنس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی، تاہم عمر ایوب پیش نہ ہوئے۔ جونیئر وکیل نے سینئر وکیل کی مصروفیت کے باعث مہلت مانگی، جس پر کمیشن نے سماعت مؤخر کر دی۔
یہ ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق ایم این اے بابر نواز کی درخواست پر 30 مئی کو الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔