عمران خان کی رہائی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف

پشاور(رم نیوز)خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے پرامن احتجاج اور عوام کی بھرپور شرکت کو سراہا اور کہا کہ دوسری کال پر دوبارہ احتجاج ہوگا، چاہے اسلام آباد یا لاہور جانا پڑے۔