اسلام آباد(رم نیوز)مارگلہ کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی اور نالوں میں طغیانی کے باعث بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقے زیر آب آ گئے۔ نیو چھٹہ بختاور میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں اور کئی گاڑیاں ڈوب گئیں۔سی ڈی اے اور این ڈی ایم اے کی ٹیمیں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔