اسلام آباد(رم نیوز) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے کہا ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل ویز رات 12 بجے کھول دیے جائیں گے۔ اس کے نتیجے میں دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک پہنچ سکتا ہے۔این ڈی ایم اے نے شہریوں اور سیاحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ آبی گزرگاہوں اور قریبی سیاحتی مقامات سے دور رہیں اور مقامی انتظامیہ کے ہدایات پر عمل کریں۔ تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔