پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی فلائٹ سے روک دیا گیا

پشاور(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کو آج صبح پشاور ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی فلائٹ سے روک دیا گیا۔اعظم سواتی کے وکیل، علی عظیم آفریدی، نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت نے پہلے ہی اعظم سواتی کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) سے نکالنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

وکیل کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود اعظم سواتی کو ایئرپورٹ پر روکا گیا، جو توہین عدالت کے مترادف ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی بھی استدعا کی ہے۔