کل کا احتجاج کامیاب رہا اور عوام نے سڑکوں پر آ کر اپنی آواز بلند کی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(رم نیوز)پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہے کہ کل کا احتجاج کامیاب رہا اور عوام نے سڑکوں پر آ کر اپنی آواز بلند کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک بھر کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں احتجاج ہوا، اور پنجاب میں گرفتاریوں کے باوجود عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن اسٹے پر ہے اور اس کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کا اختیار نہیں ہے۔