سٹاک مارکیٹ کی صورتحال کیا ہے؟

کراچی(رم نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مارکیٹ میں زبردست بہتری دیکھنے میں آئی، جہاں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور اعتماد دیکھنے کو ملا، جس کے نتیجے میں انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 145,981 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔