نئی دہلی ،واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے خلاف 50 فیصد تک اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ یہ صرف آغاز ہے۔ٹرمپ نے بھارت کی روس سے سستا تیل خریدنے کی پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو اس فیصلے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید کہا، "آٹھ گھنٹے ہوئے ہیں، دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے۔ مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔
امریکی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ بھارت پر مالی جرمانے اور دیگر تجارتی پابندیاں بھی لگائی جا سکتی ہیں۔اپوزیشن نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ غلط پالیسیاں پورے ملک کے لیے خطرہ بن چکی ہیں۔ بھارت کی برآمدات پہلے ہی متاثر تھیں، اب امریکی اقدامات نے صورتحال مزید خراب کر دی ہے۔