جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں بم دھماکہ، 2 جاں بحق، 14 زخمی

وانا(رم نیوز)جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہو گئے۔ دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا، جس میں دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو وانا ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر کے علاج کیا جا رہا ہے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز تعینات کر دی گئی ہیں اور تحقیقات جاری ہیں۔

اسی طرح، کاغان کے پھاگل بازار میں سلنڈر دھماکے سے بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوئے، جنہیں بالاکوٹ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔