اسلام آباد(رم نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی کے ارکان کو کروڑوں روپے کی پیشکش کی گئی مگر انہوں نے اسے ٹھکرا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے قربانیاں دی ہیں لیکن کمپرومائز نہیں کیا۔ بیرسٹر گوہر نے بانی عمران خان کے ساتھ وفاداری کا اعادہ کیا اور کہا کہ الیکشن چھین لیے گئے مگر پارٹی نے ہار نہیں مانی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جلد عمران خان سے ملاقات کریں گے اور مشکل راستہ اپنایا ہے۔